QR CodeQR Code

امام زین العابدین ؑ کی سیرت و کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

19 Nov 2014 13:47

اسلام ٹائمز: مجالس شہادت کے اجتماع سے خطاب میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ آج مسلم امہ، کرب و پریشانی اور مشکلات میں گھیری ہوئی ہے جس کی وجہ تعلیمات محمد و آل محمد ﷺ سے دوری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امام زین العابدین ؑ کی سیرت و کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے کیونکہ آپ ؑ نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے دین کی ترویج کی اور اسلام کو حیات نو عطاء کی۔ فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال اور اسٹیل ٹاؤن میں منعقدہ مجالس شہادت کے اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ، کرب و پریشانی اور مشکلات میں گھیری ہوئی ہے جس کی وجہ تعلیمات محمد و آل محمد ﷺ سے دوری ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ ہم ان مقدس ہستیوں کی پیروی کریں اور ان کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں کیونکہ خانوادہ رسول ﷺ نے رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے ایسے رہنما اصول چھوڑے جن کو اپنا کر ہر دور کا انسان مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرکے عزت و آبرو کیساتھ اپنی زندگی بسر کرسکتا ہے۔ انہوں نے مسلم امہ اور دیگر مذاہب کے پیروکاران سے کہا کہ وہ دین کے سنہری اصولوں کی پیروی اور پرچار کریں تاکہ نفرتوں کا خاتمہ ہو اور قاتل درندوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 420348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420348/امام-زین-العابدین-کی-سیرت-کردار-ہمارے-لئے-مشعل-راہ-ہے-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org