0
Wednesday 19 Nov 2014 18:32

اسپین کی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

اسپین کی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ میڈرڈ میں اسپین کی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں 319 امیدواروں نے ووٹ دیا جبکہ صرف 2 ارکان نے اس کی مخالفت کی، قرارداد میں ارکانِ پارلیمان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے ذریعے تنازع حل ہونے کی صورت میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے۔ واضح رہے کہ اس قرارداد کی حیثیت علامتی ہو گی جس کے تحت ہسپانوی حکومت اس قرارداد پر عمل درآمد کی پابند نہیں۔ واضح رہے کہ اسپین فلسطینیوں کے حق میں قرارداد منظور کرنے والا یورپ کا چوتھا ملک ہے، اس سے قبل سوئیڈن، برطانیہ اور آئرلینڈ کی پارلیمنٹ بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی علامتی قرارداد منظور کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 420419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش