QR CodeQR Code

ریاست جموں و کشمیر میں بی جے پی کی لہر، امیت شاہ

20 Nov 2014 19:28

اسلام ٹائمز: عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں تمام سیاسی پارٹیاں کورپشن اور بڑے بڑ ے اسکنڈلوں میں ملوث ہیں اور اب بی جے ہی ان معاملات کو بے نقاب کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں بی جے پی کی لہر ہے اور پارٹی اپنے بل پر حکومت قائم کرئے گی، ذرائع کے مطابق بانہال میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں تمام سیاسی پارٹیاں کورپشن اور بڑے بڑ ے اسکنڈلوں میں ملوث ہیں اور اب بی جے ہی ان معاملات کو بے نقاب کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا مقصد ریاست میں خاندانی راج کا خاتمہ ہے اور بی جے پی نے اس بات کا عہد کر لیا ہے کہ وہ ریاستی عوام کو اس سے نجات دلائے گی، انہوں نے کہا کہ ریاست کے اطراف و اکناف میں بی جے پی کی لہر ہے ہمیں امید ہے کہ ہماری پارٹی اپنے بل پر سرکار بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 420566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420566/ریاست-جموں-کشمیر-میں-بی-جے-پی-کی-لہر-امیت-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org