QR CodeQR Code

پشاور میں دھماکہ، ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

21 Nov 2014 09:44

اسلام ٹائمز: اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک اہلکار زخموں کی اب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ دوسرے اہلکار کا ہسپتال میں علاج جاری ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ دھماکا کس چیز میں نصب کیا گیا تھا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 420619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420619/پشاور-میں-دھماکہ-ایک-سیکیورٹی-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org