QR CodeQR Code

بلوچستان میں ممکنہ دہشتگردی کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

21 Nov 2014 11:42

اسلام ٹائمز: خفیہ اداروں کیجانب سے صوبائی محکمہ داخلہ سمیت دیگر اداروں کو رپورٹ بھیجی گئی ہے، جس میں دہشتگردوں کیجانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کے مزید فول پروف انتظامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ گذشتہ دنوں خفیہ اداروں کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ سمیت دیگر اداروں کو رپورٹ بھیجی گئی ہے، جس میں دہشتگردوں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کے مزید فول پروف انتظامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے محمکہ داخلہ نے ملک بھر اور خصوصاً صوبے میں داعش کی موجودگی اور اسکی فعالیت کا عندیہ دیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ داعش اہلسنت والجماعت اور لشکر جھنگوی کو اپنے ساتھ ملا کر شیعہ مسلمانوں کیخلاف کارروائی کا ٹاسک دے سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 420636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420636/بلوچستان-میں-ممکنہ-دہشتگردی-کا-خطرہ-سکیورٹی-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org