QR CodeQR Code

اسرائیل کی ہسپانوی پارلیمان میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے متعلق ووٹنگ پر سخت تنقید

21 Nov 2014 16:09

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ منگل کے روز ہسپانوی پارلیمان نے دو کے مقابلے میں 319 ووٹوں کے ذریعے ایک قرارداد منظور کی، جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے ہسپانوی پارلیمان میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے متعلق ہونے والی ووٹنگ پر سخت تنقید کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل ہسپانوی پارلیمان نے ملکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست کے بطور تسلیم کرے۔ اسرائیل کی جانب سے ہسپانوی پارلیمان کے اس مطالبے کو مشرق وسطیٰ میں کسی ممکنہ امن معاہدے کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے فلسطینیوں کو شہ ملے گی کہ وہ مزید انتہا پسند پوزیشن اختیار کریں۔ اسرائیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے بہتر ہوتا کہ ہسپانوی پارلیمان یروشلم میں یہودی عبادت خانے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتی۔ واضح رہے کہ منگل کے روز ہسپانوی پارلیمان نے دو کے مقابلے میں 319 ووٹوں کے ذریعے ایک قرارداد منظور کی، جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے۔


خبر کا کوڈ: 420669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420669/اسرائیل-کی-ہسپانوی-پارلیمان-میں-فلسطین-کو-بطور-ریاست-تسلیم-کرنے-سے-متعلق-ووٹنگ-پر-سخت-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org