QR CodeQR Code

کوئٹہ، تکفیری تنظیم سپاہ صحابہ کا اپنی مذموم سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان

21 Nov 2014 23:27

اسلام ٹائمز: صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں تکفیری سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کیجانب سے تنظیم پر پابندی کے خاتمے کے بعد بلوچستان سمیت پورے ملک میں تنظیم کو مکمل طور پر فعال کرکے اپنی گذشتہ سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کیجانب سے گذشتہ دنوں دہشتگرد تکفیری تنظیم سپاہ صحابہ پر سے پابندی ہٹانے کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تنظیم کی بحالی کیلئے مشترکہ یونٹوں کے صدور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت عبدالرحیم ساجد، حافظ نذیر احمد فاروقی، مولانا عبدالمنان جھنگوی اور عبدالرازق اچکزئی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپاہ صحابہ کے نام نہاد رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کیجانب سے تنظیم پر سے پابندی کے خاتمے کے بعد بلوچستان سمیت پورے ملک میں تنظیم کو مکمل طور پر فعال کرکے اپنی گذشتہ سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 420743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420743/کوئٹہ-تکفیری-تنظیم-سپاہ-صحابہ-کا-اپنی-مذموم-سرگرمیاں-جاری-رکھنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org