QR CodeQR Code

بلوچستان یونیورسٹی میں تقریب کے دوران گو نواز گو کے نعرے

22 Nov 2014 12:48

اسلام ٹائمز: دریں اثناء وزیراعلٰی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے تقریب سے خطاب کے لئے مائیک سنبھالا تو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ نعرے لگانا، احتجاج کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔ جمہوریت زندہ آباد، جس نے احتجاج کیا ہم اسے بھی سراہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونیورسٹی میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے۔ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال کا خطاب جاری تھا کہ تقریب میں موجود بلوچستان یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے لیکچرار منان اٹھے اور وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے اسٹیج پر بیٹھے وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالماک بلوچ اور دیگر شرکاء کو مخاطب کرکے کہا کہ جیسے نوازشریف سب کو دھوکہ دے رہے ہیں، آپ بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ یہ کہنے کے بعد انہوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ لیکچرار کے اس رویئے کے خلاف تقریب میں شریک طلباء و طالبات نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی بلوچستان تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ان کے اقدامات صوبے میں تعلیم کے فروغ کا باعث بن رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں سیاسی نعرے نہیں لگنے چاہیئیں۔ دریں اثناء وزیراعلٰی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے تقریب سے خطاب کے لئے مائیک سنبھالا تو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ نعرے لگانا، احتجاج کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔ جمہوریت زندہ آباد، جس نے احتجاج کیا ہم اسے بھی سراہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 420785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420785/بلوچستان-یونیورسٹی-میں-تقریب-کے-دوران-گو-نواز-نعرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org