0
Saturday 22 Nov 2014 12:47

حکومت زائرین کے مسائل حل نہیں کررہی، عدالت سے رجوع کرینگے، سید داؤد آغا

حکومت زائرین کے مسائل حل نہیں کررہی، عدالت سے رجوع کرینگے، سید داؤد آغا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ شیعہ کانفرنس نے موثر انداز میں زائرین کو سفری سہولیات فراہم کرنے، تفتان میں مناسب رہائشگاہ کا بندوبست اور آمدورفت کے معاملے میں کردار ادا کیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے معاملے کو حل کرنے کی کئی بار یقین دہانی کرائی، لیکن عملی طور پر زائرین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے۔ شیعہ کانفرنس نے زائرین کے مسائل حل کرنے کیلئے عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ زائرین سے براہ راست بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ زائرین سے چار ہزار روپے فی کس کرایہ وصول کیا جاتا ہے، جبکہ درحقیقت کوئٹہ تفتان کا ٹکٹ چودہ سو روپے ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، زائرین کے ساتھ زیادتی میں براہ راست ملوث ہے۔ حکومت نے فی الفور اقدامات نہ اُٹھائے تو عدالت کے علاوہ احتجاج کا سخت راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔ زائرین کیساتھ زیادتیوں پر شیعہ قوم کسی صورت اب خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔ اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ جلد ہی ملکی سطح پر زائرین کے معاملے پر حکمت عملی طے کرکے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ حکومت غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ تفتان روٹ پر بس سروس بحال کرکے مکمل سکیورٹی فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 420792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش