0
Saturday 22 Nov 2014 13:07

داعش امریکی مشن کو فروغ دیکر اُمت مسلمہ میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، متحدہ علماء محاذ

داعش امریکی مشن کو فروغ دیکر اُمت مسلمہ میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ کے زیر اہتمام قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت، پاکستانی سرحد پر بھارتی جارحیت اور داعش کے خلاف گلشن چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے چیئرمین مولانا انتظار الحق تھانوی، صدر علامہ مرزا یوسف حسین، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، ہیت آئمہ مساجد کے سربراہ علامہ آغا حسن صلاح الدین، جے یو پی کراچی کے صدر قاضی احمد نورانی صدیقی، مرکزی جمیت اہلحدیث کے رہنما علامہ مرتضی خان رحمانی، جماعت اسلامی کے برجیس احمد، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عبدالوحید نورانی، نظام مصطفیٰ پارٹی کے علامہ شاہدین اشرفی، پیر اعجاز علی نقوی، صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے رہنما علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، مفتی محمد بخاری، قاری منظرالحق تھانوی نے کہا کہ مفتی اعظم سعودی عرب کا داعش کو خارجی قرار دینے کا فتوی خوش آئند، جراتمندانہ و قابل تقلید ہے، حکومتِ پاکستان داعش کے خلاف مفتی اعظم سعودی عرب کے فتویٰ کو پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پر مشتہر کرے۔

مقررین نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، ملکی امن و سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی جوڑے کو زندہ جلایا جانا عقل و شرع اور انسانی حرمت کے منافی قابل گرفت عمل ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ داعش امریکا کے مشن کو فروغ دیکر اُمت مسلمہ میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے علماء کرام یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہ کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے معاملے پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے، پاکستان میں دہشگردی و فرقہ واریت کے ناسُور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام مسالک کے علمائے دین کو بیدار ہونا ہوگا۔ اس موقع پر متحدہ علماء محاذ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے اسرائیل و امریکا کے پرچم کو نذرآتش کرتے ہوئے بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت اور داعش کے خلاف شدید نعر ے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 420802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش