QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف کی سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی سے داماد کی وفات پر اظہارتعزیت

22 Nov 2014 18:28

اسلام ٹائمز: معاون خصوصی عرفان صدیقی نے وزیراعظم کے پیغام میں کہا کہ ٹریفک حادثے میں مولانا احمد لدھیانوی کے داماد کی وفات اور بیٹیوں کے شدید زخمی ہونے پر وہ گہرے رنج وغم میں مبتلاہوئے ہیں۔ اللہ پاک مولانا لدھیانوی اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔


اسلام ٹائمز۔ اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے داماد کی وفات پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے اظہارتعزیت کیا اور وزیراعظم پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا، عرفان صدیقی نے وزیراعظم کے پیغام میں کہا کہ ٹریفک حادثے میں مولانا احمد لدھیانوی کے داماد کی وفات اور بیٹیوں کے شدید زخمی ہونے پر وہ گہرے رنج وغم میں مبتلاہوئے ہیں۔ اللہ پاک مولانا لدھیانوی اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ دریں اثناء وزیراعظم کے معاون خصوصی نے الائیڈہسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مولانالدھیانوی کی بیٹی اور دیگر زخمیوں کی تیمارداری اور علاج میں کسی قسم کی لاپراہی نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 420864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420864/وزیراعظم-نواز-شریف-کی-سپاہ-صحابہ-کے-سربراہ-مولانا-احمد-لدھیانوی-سے-داماد-وفات-پر-اظہارتعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org