0
Saturday 22 Nov 2014 19:58

اللہ کے سوا کوئی سپر پاور نہیں، حافظ ادریس

اللہ کے سوا کوئی سپر پاور  نہیں، حافظ ادریس
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ سپر طاقت صرف اللہ ہے دوسری کوئی سپر طاقت نہیں، مسلمانوں نے چودہ صدیوں میں کئی نام نہاد سپر طاقتوں کو اپنے پاﺅں تلے روندا ہے، ہم نے اسلام دشمن قوموں کو بھی امن اور تحفظ دیا۔ اسلام میں آمریت، ملوکیت اور ڈکٹیٹر شپ نہیں ہے، حضرت محمد ﷺ اللہ نے ہمیشہ صحابہ کرام سے مشاورت کی۔ قائداعظم ؒ کے بعد ملکی اقتدار پر قابض ہونے والے حکمران قومی قیادت کے اہل نہیں تھے جس کی وجہ سے ملک میں کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور اقربا پروری کے رجحان کو فروغ ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے دوسرے دن درس قرآن سے اجتماع کے پانچویں سیشن کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

حافظ محمد ادریس نے کہا کہ حکمرانوں کو رعایا پر چھت کا درجہ حاصل ہوتا ہے، آج ملک کی چھت گندی ہے، جب تک چھت کی صفائی نہیں ہوتی صاف پانی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ حکمرانوں کے اہل و عیال ہر چیز پر اپنا حق جتاتے ہیں جبکہ عوام بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔  آج ضرورت ہے کہ بدیانت، نااہل اور عوام دشمن حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر وہاں دیانت دار اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو بٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کو ایسی باکردار اور جرات مند قیادت صرف جماعت اسلامی دے سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 420890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش