QR CodeQR Code

بلیک لسٹ کی گئی تنظیمیں عدالتوں میں اپیل کر سکتی ہیں، عرب امارات

22 Nov 2014 23:30

اسلام ٹائمز: ابوظہبی میں انورقرقاش نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ریاست کا قانون بلیک لسٹ کی گئی تنظیموں کو حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت میں دلائل کے ذریعے اپنا نام دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکلوانے کا حق دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کی گئی تنظیمیں اپنے نام فہرست سے خارج کرانے کیلئے عدالتوں میں اپیل کر سکتی ہیں۔ ابوظہبی میں انورقرقاش نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ریاست کا قانون بلیک لسٹ کی گئی تنظیموں کو حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت میں دلائل کے ذریعے اپنا نام دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکلوانے کا حق دیتا ہے۔ یاد رہے کہ عرب امارات نے پچاسی تنظیموں پر پابندی لگا دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 420913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420913/بلیک-لسٹ-کی-گئی-تنظیمیں-عدالتوں-میں-اپیل-کر-سکتی-ہیں-عرب-امارات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org