QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق، دس سے زائد زخمی

23 Nov 2014 01:24

اسلام ٹائمز: چشمہ شوگر ملز کے قریب ٹرک اور پک اپ کے درمیان تصادم میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے، جبکہ درابن کلاں میں کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار موقع پر دم توڑ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو ٹریفک حادثات میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ انڈس ہائی وے پر رمک میں چشمہ شوگر ملز 2 کے قریب ٹرک اور پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا، جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر تحصیل درابن کلاں میں کلاچی موڑ کے قریب جہان خان اور حاجی نور نامی دو افراد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گر گئی، اسی اثناء میں تیز رفتار کار نے ان دونوں افراد کو کچل دیا۔ جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔


خبر کا کوڈ: 420926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420926/ڈی-آئی-خان-انڈس-ہائی-وے-پر-ٹریفک-حادثات-میں-پانچ-افراد-جاں-بحق-دس-سے-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org