QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، حاجی مورہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اسرار حسین اور ملازم حسین جاں بحق

23 Nov 2014 01:49

اسلام ٹائمز: تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع حاجی مورہ کے علاقے میں چار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا، قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں پہلے بھی متعدد افراد قتل اور زخمی ہو چکے ہیں، علماء کرام اور علاقہ اکابرین دشمنی ختم کرانے کے لیے سرگرم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے حاجی مورے میں چار مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع حاجی مورے کے علاقے میں چار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسرار حسین اور ملازم حسین ولد عبدالستار سکنہ حاجی مورہ کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسرار حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرے بھائی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر وہ بھی جانبر نہ ہوسکا۔ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دو خاندانوں کے درمیان جاری اس دشمنی کی وجہ سے متعدد افراد قتل اور زخمی ہوچکے ہیں۔ علماء کرام اور علاقہ اکابرین کافی عرصے سے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کرانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے تھے، مگر اس سے قبل کہ وہ کوششیں رنگ لاتیں، کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ تھانہ یونیورسٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 420927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420927/ڈی-آئی-خان-حاجی-مورہ-میں-مسلح-افراد-کی-فائرنگ-سے-اسرار-حسین-اور-ملازم-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org