QR CodeQR Code

سرگودہا، چہلم شہدائےکربلا پر امن یقینی بنانے کے لئے 3 پلاٹون فوج طلب

23 Nov 2014 11:31

اسلام ٹائمز: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ثاقب منان نے ڈی پی او سرگودھا کو جاری مراسلہ میں سکیورٹی امور کا از سر نو جائزہ لے کر حتمی پلان کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی سی او سرگودہا کا کہنا ہے کہ محرم احرام کے دوران مختلف مقامات پر سنگین واقعات کے باعث ضلع بھر کے حساس مقامات پر فوج تعینات کی جائے گی، اس سلسلے میں ڈی سی او نے پولیس سربراہ سے سکیورٹی پلان کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ثاقب منان نے چہلم حضرت امام حسینؑ و شہدائے کربلا کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سرگودھا میں 3 پلاٹون فوج کی خدمات طلب کی ہیں، جس کیلئے تحریری طور پر حکومت پنجاب کو آگاہ کر دیا گیا ہے، فوج کے دستے ضلع بھر میں حساس امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر تعینات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی او نے ڈی پی او سرگودھا کو جاری مراسلہ میں سکیورٹی امور کا از سر نو جائزہ لے کر حتمی پلان کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 420954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420954/سرگودہا-چہلم-شہدائےکربلا-پر-امن-یقینی-بنانے-کے-لئے-3-پلاٹون-فوج-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org