0
Sunday 23 Nov 2014 19:23

نئی دہلی جامع مسجد کے نائب امام سید شعبان بخاری مقرر

نئی دہلی جامع مسجد کے نائب امام سید شعبان بخاری مقرر
اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے اپنے بیٹے سید شعبان بخاری کو جامع مسجد کا 14واں امام مقرر کر دیا ہے، اس خاندانی روایت پر دستار بندی رسم کے ذریعہ شاہی امام احمد بخاری نے باقاعدہ مہر لگا دی ہے، سید شعبان بخاری کی نائب امامت میں جامع مسجد میں پہلی نماز ادا کی گئی، اس عہدے کی کوئی قانونی منظوری نہیں ہے، پھر بھی پچھلی چار نسلوں سے جامع مسجد میں امام مقرر کرنے کی یہی روایت چل رہی ہے، مغل سلطنت کے پانچویں بادشاہ شاہجہاں نے 24 جولائی 1656ء کو بخارا کے عالم سید عبد گپھور شاہ بخاری کو جامع مسجد کا پہلا شاہی امام مقرر کیا تھا، ملک کے الگ الگ صوبوں کے مذہبی رہنما اور علماء کی موجودگی میں دستاربندی رسم شام 6:45 بجے شروع ہوئی، سید احمد بخاری کے علاوہ علماء نے نائب شاہی امام شعبان بخاری کو پگڑی باندھ کر دستاربندی کی رسم پوری کی، نیا امام مقرر ہونے کی خوشی میں دستاربندی کے دوران سات گولے داغے گئے اور آتش بازی بھی ہوئی، اسے بھی دستاربندی رسم کا حصہ بتایا گیا، دستاربندی رسم کے لئے جامع مسجد کمپلیکس، مینا بازار اور مٹیا محل کو سجایا گیا تھا، دونوں مینارے، گنبد اور برآمدے پیلی روشنی میں جگمگا رہے تھے، دستاربندی رسم کا گواہ بننے کے لئے بہار، یوپی سمیت کچھ ریاستوں کے لوگ بھی آئے تھے، نئے نائب امام کی تاج پوشی کے موقع پر یہاں بینر بھی لگے ہوئے تھے، جن پر گزشتہ چار شاہی اماموں کی تصویر کے علاوہ نئے نائب امام کے لئے مبارکباد بھی لکھی ہوئی تھی، رسم شروع ہونے سے پہلے قرآن کی تلاوت اور نعت بھی پڑھی گئی۔
خبر کا کوڈ : 421039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش