0
Sunday 23 Nov 2014 19:23

بی جے پی نفرت پھیلانے والی پارٹی ہے، مودی نے اقتدار کے لالچ میں کئی جھوٹے وعدے کئے، سونیا گاندھی

بی جے پی نفرت پھیلانے والی پارٹی ہے، مودی نے اقتدار کے لالچ میں کئی جھوٹے وعدے کئے، سونیا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری دن کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ڈالٹن گنج میں نریندر مودی کی حکومت پر جم کر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے اقتدار کے لالچ میں لوگوں سے جھوٹے وعدے کئے جبکہ کانگریس نے ہمیشہ لوگوں کے احترام کے لئے کام کیا، سونیا گاندھی نے بی جے پی کو نفرت پھیلانے والی پارٹی بتایا، سونیا گاندھی نے کہا کہ اقتدار کے لالچ میں بی جے پی نے لوگوں سے وعدے کئے، لیکن وعدے پورے نہیں کئے۔ بی جے پی کی حکومت میں یہاں جرائم بڑھے، سونیا گاندھی نے کہا کہ کرسی کے لئے بی جے پی کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ کانگریس پارٹی کی صدر نے کہا کہ ایک طرف کانگریس پارٹی ہے، جس نے تمام طبقوں کے لئے لوگوں کے لئے کام کیا، وہیں بی جے پی سماج میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ دینے سے پہلے تمام پہلوؤں پر غور کریں، سونیا گاندھی نے کہا کہ لوگوں کے احترام کے لئے کانگریس نے کام کیا لیکن اچھے دن کے لبھاؤنے وعدے کے ساتھ جو لوگ اقتدار میں آئے، ان کی ناکامی ہر کونے سے نظر آ رہی ہے، سونیا گاندھی نے کہا کہ عوام کی ترقی کے لئے اس ملک کے قدرتی وسائل ان کے ہاتھ میں ہونے چاہئیں اور ان کی پارٹی نے ہی قبائلیوں اور غریبوں کو یہ حق دینے کی پہل کی تھی، انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پہل پر قبائلیوں، غریبوں، دلتوں، پسماندہ طبقے کے لوگوں اور اقلیتوں کو تحویل اراضی ایکٹ کے تحت حقوق دیے گئے تھے، لیکن بی جے پی حکومت اس میں ترمیم کرنے کا غور کر رہی ہے، سونیا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ یو پی اے حکومت کی کوششوں اور اس کی ترقی کے منصوبوں سے ہی آج ملک کو ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف میں بڑھنے میں مدد مل رہی ہے۔ جھارکھنڈ کے مسائل کے لئے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ لوگوں کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتانا چاہئے کہ ریاست میں 14 سال میں 11 سال بی جے پی اقتدار میں رہی ہے، لیکن یہاں کے مسائل ابتر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 421042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش