0
Sunday 23 Nov 2014 22:19

چین سائبرحملوں کے ذریعے امریکا کو اندھیروں میں ڈبو سکتا ہے، ڈائریکٹر قومی سلامتی ایجنسی

چین سائبرحملوں کے ذریعے امریکا کو اندھیروں میں ڈبو سکتا ہے، ڈائریکٹر قومی سلامتی ایجنسی
اسلام ٹائمز۔ امریکی سائبر کمانڈ کے کمانڈر اور قومی سلامتی کے ادارے کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ چین انٹرنیٹ کے ذیریعے امریکا کے گرڈ اسٹیشن کو نقصان پہنچا کر اسے اندھیروں میں ڈبو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے ادارے کے ڈائریکٹر ایڈمرل مائیکل راجرز سے ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی پر واضح کیا کہ چین کچھ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امریکا کی سائبر جاسوسی کر رہا ہے اور اس کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ کسی بھی وقت کامیاب سائبر حملہ کر کے امریکی الیکٹرک گرڈ سسٹم کو نقصان پہنچا کر کئی علاقوں کو بجلی سے محروم کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے دفاعی حکمت عملی جاری رکھی تو اسے بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ سائبر خطرہ حقیقی ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے انٹرنیشنل کوڈ اور بین الاقوامی قوانین بنانے کی فوری ضرورت ہے۔ ایڈمرل راجرز نے انکشاف کیا کہ امریکا ان ممکنہ سائبر حملوں کے نقصانات سے بخوبی واقف ہے لیکن امریکی اعلیٰ سائبر حکام نے کبھی بھی عوامی سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکا کی الیکٹرانک جاسوسی تسلسل کے ساتھ کر رہا ہے اور اب وہ اس پوزیشن میں ہے کہ ہمارے انڈسٹریل کنٹرول سسٹم کو نشانہ بنا سکے جس میں کیمیکل اداروں سے لے کر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس تک شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 421071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش