0
Monday 24 Nov 2014 01:20
حکومتی دھاندلی کے ثبوت مل گئے، جلد اہم انکشافات کرونگا

جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات ضروری ہیں، عمران خان

دھاندلی سے اقتدار میں آنیوالے عوام کی خدمت نہیں کرتے بلکہ پیسہ بناتے ہیں
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات ضروری ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے پریس کانفرنس کرکے دھاندلی سے متعلق ثبوت فراہم کرونگا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کا گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک پیسہ بھی ناجائز نہیں ہے۔ میرا سارا پیسہ میرے نام پر ہے اور میرے سارے اثاثے ڈکلیئر ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف لوگوں سے کہتے ہیں کہ ملک میں سرمایہ کاری کریں لیکن اپنا سارا پیسہ باہر رکھا ہوا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات ضروری ہیں۔ دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے عوام کی خدمت نہیں کرتے بلکہ پیسہ بناتے ہیں۔ جمہوریت میں نواز شریف کا سمدھی وزیر خزانہ اور بھائی ایک صوبے کا وزیراعلٰی نہیں بن سکتا۔ میرٹ جمہوریت کا حسن ہے جبکہ بادشاہت میں میرٹ نہیں ہوتا۔ جمہوریت میں عوام نواز شریف اور آصف زرداری سے پوچھ سکتے ہیں کہ انہوں نے اثاثے کہاں سے بنائے۔؟ جمہوریت کا قانون ہے کہ کوئی اقتدار میں آکر بزنس نہیں کرسکتا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن حکمران کرتے ہیں لیکن اس کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے۔ حکومت اربوں روپے کا قرضہ لے چکی ہے، قوم مقروض ہوچکی ہے۔ دوسرے دن یہ کروڑوں کے جہاز پر باہر بھیک مانگنے چلے جاتے ہیں۔ میں انصاف کے اداروں سے پوچھتا ہوں کہ اگر ملک مقروض ہوگیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔؟ اگر پاکستان مقروض ہوگیا تو اس کے ذمہ دار انصاف کے ادارے ہونگے۔ 30 نومبر کے جلسہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ جب کہیں سے انصاف نہ ملے تو سڑکوں پر نکلنا ہمارا حق ہے۔ 30 نومبر کے جلسہ میں اگر حکومت نے پولیس تشدد کروایا تو میں خود وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ کرونگا۔ انہوں نے عوام سے 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں! اب وقت آگیا ہے، اللہ تعالٰی بار بار ایسے مواقع نہیں دیتا۔ یہ وقت تقدیر بدلنے کا ہے، کپتان یہ وقت جانے نہیں دے گا۔
خبر کا کوڈ : 421095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش