QR CodeQR Code

سارک کانفرنس کے موقع پر نواز مودی ملاقات کا امکان

24 Nov 2014 02:29

اسلام ٹائمز: اکبر دین کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تمام سارک رکن ممالک کے سربراہوں سے ملنا چاہتے ہیں۔ سارک سربراہ کانفرنس رواں ماہ کی چھبیس اور ستائیس تاریخ کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف اور بھارتی ہم منصب کی ملاقات کا امکان ہے۔ بات چیت کا وقت طے کیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے نئی دہلی میں میڈیا کو بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ سارک سربراہ کانفرنس کے موقعے پر محمد نواز شریف اور نریندر مودی مل سکتے ہیں۔ ملاقات کے اوقات کار طے کیے جا رہے ہیں۔ جلد شیڈول تیار کر لیا جائے گا۔ اکبر دین کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تمام سارک رکن ممالک کے سربراہوں سے ملنا چاہتے ہیں۔ سارک سربراہ کانفرنس رواں ماہ کی چھبیس اور ستائیس تاریخ کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 421096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421096/سارک-کانفرنس-کے-موقع-پر-نواز-مودی-ملاقات-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org