QR CodeQR Code

نریندر مودی مسئلہ کشمیر پر واجپائی کا انداز اختیار کریں، محبوبہ مفتی

24 Nov 2014 10:26

اسلام ٹائمز: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ نے بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں خبردار کیا کہ بی جے پی کشمیر میں گروہ بندی کو فروغ دے کر خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، تعصب سے جموں اور کشمیر کے لوگ ایک دوسرے کے مدمقابل آ جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی رہنما محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کا کشمیر میں رویہ خطرناک ہے۔ نریندر مودی مسئلہ کشمیر پر واجپائی کا انداز اختیار کریں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں خبردار کیا کہ بی جے پی کشمیر میں گروہ بندی کو فروغ دے کر خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔ تعصب سے جموں اور کشمیر کے لوگ ایک دوسرے کے مدمقابل آ جائیں گے۔ انہوں نے بی جے پی کو مشورہ دیا کہ کشمیر کے معاملے پر سابق وزیراعظم واجپائی کا طرز عمل اپنانا ہوگا، جو دوستی بس لے کر لاہور گئے۔ کارگل کے بعد بھی مشرف کو مدعو کیا اور حریت پسندوں کو پاکستان جانے میں سہولت دی۔ نریندر مودی واجپائی کے نقش قدم پر چلنے کی بات کرتے ہیں لیکن اس پر عمل کرنا باقی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ڈی پی کشمیر میں تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 421116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421116/نریندر-مودی-مسئلہ-کشمیر-پر-واجپائی-کا-انداز-اختیار-کریں-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org