QR CodeQR Code

شیخ رشید کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

24 Nov 2014 10:32

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ رشید نے ریاست کے خلاف عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کی کوشش کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ رشید نے ریاست کے خلاف عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کی کوشش کی لہذا ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے شیخ رشید کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ننکانہ صاحب جلسے کے دوران اپنے خطاب کے دوران شیخ رشید نے 30 نومبر کو اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ، مارو یا مرجاؤ اور چوروں سے ملک کو آزاد کرانے کا بیان دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 421117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421117/شیخ-رشید-کیخلاف-دہشتگردی-کا-مقدمہ-درج-کرنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org