QR CodeQR Code

پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی کسی صورت قبول نہیں، پی ڈی اے

24 Nov 2014 20:06

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان میں پاکستان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ خیبرپختوںخوا حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے خلاف صوبائی پی ڈی اے کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اور تمام ڈاکٹرز ایک دوسرے کیساتھ شانے سے شانہ ملائے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فاروق گل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی رولنگ میں ڈاکٹرز صبح 8 بجے سرکاری ہسپتالوں میں حاضریاں لگانے کے پابند نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پاکستان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فارون گل کا کہنا تھا کہ ہم صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کیخلاف صوبائی پی ڈی اے تنظیم کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اور تمام ڈاکٹرز اپنے حقوق کے حصول کیلئے شانے سے شانہ ملائے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ کی روشنی میں ہم ہسپتالوں میں صبح ۸ بجے حاضریاں لگانے کے پابند نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہمیں حاضریوں کا پابند بنانے کی بجائے دیگر محکموں کے افسران سمیت سیکرٹریٹ ملازمین کو پابند بنائے۔


خبر کا کوڈ: 421244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421244/پرائیویٹ-پریکٹس-پر-پابندی-کسی-صورت-قبول-نہیں-پی-ڈی-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org