QR CodeQR Code

عوام کی جنگ لڑنے کیلئے پاکستان آیا ہوں، ڈاکٹر طاہر القادری

24 Nov 2014 22:46

اسلام ٹائمز: بھکر میں جامعہ مسجد نور سلطان القادری کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری بہت بیمار دکھائی دیئے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب ان کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن شیڈول کے بقیہ پروگرامز میں شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہوگئی، ماہر امراض قلب نے ان کا معائنہ اور ای سی جی بھی کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے لئے دورہ بھکر اچھا ثابت نہ ہوا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھکر میں شہداء کے گھروں پر لواحقین سے ملاقات کی، واپسی پر طاہر القادری کی گاڑی پنکچر ہو گئی، پھر ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، ڈاکٹرز نے طاہر القادری کا تفصیلی معائنہ کیا اور ای سی جی بھی ہوا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر طاہرالقادری سے چلا بھی نہ جا رہا تھا، وہ کارکنان کا ہاتھ تھامے گاڑی تک پہنچے اور مشکل سے گاڑی میں بیٹھے، بجھے بجھے طاہر القادری کہتے ہیں کہ 1982ء سے دل کی تکلیف میں مبتلا ہوں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ امریکا میں ڈاکٹرز نے وطن واپس آنے سے منع کیا تھا اگر پاکستان نہ آتا تو لوگ دل کی تکلیف کو، نہ آنے کا بہانہ قرار دیتے۔ بھکر میں جامعہ مسجد نور سلطان القادری کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری بہت بیمار دکھائی دیئے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب ان کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن شیڈول کے بقیہ پروگرامز میں شرکت کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انہیں دل میں تکلیف اور کمزوری کی وجہ سے نقاہت ہے، لیکن وہ پھر بھی عوام کی جنگ لڑنے پاکستان آئے ہیں، بیماری ان کی جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتی۔ بھکر میں مقبرہ نور سلطان کی عمارت کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان کے لوگوں سے وعدہ ہے کہ وہ ان کی جنگ لڑتے رہیں گے اور ڈاکٹروں کے انجیوگرافی کے مشوروں کے باوجود وہ تمام طے شدہ پروگراموں میں شریک ہوں گے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی جنگ لڑنے پاکستان آئے ہیں. سانحہ ماڈل ٹاؤں کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن وہ پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں اور اسے ایک ڈرامہ سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 421271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421271/عوام-کی-جنگ-لڑنے-کیلئے-پاکستان-آیا-ہوں-ڈاکٹر-طاہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org