QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس کانسٹیبل نے سرکاری گن سے زندگی کا خاتمہ کرلیا

24 Nov 2014 23:44

اسلام ٹائمز: کینٹ تھانہ میں تعینات ایف آر پی کے کانسٹیبل نے ضلع کچہری کے قریب دوران ڈیوٹی سرکاری کلاشنکوف سے خود پر فائرنگ کردی، لگنے والی دوگولیاں انتہائی مہلک ثابت ہوئیں، خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کانسٹیبل نے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تھانہ کینٹ میں تعینات ایف آر پی کا کانسٹیبل قدرت اللہ ضلع کچہری کے قریب معمول کی سرکاری ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، کہ اچانک نامعلوم وجوہات کی بناء پر پولیس کانسٹیبل نے اپنی سرکاری کلاشنکوف کی نال اپنے ہی سینے پر رکھ کر ٹریگر دبا دیا۔ برسٹ کی صورت میں ہونیوالی فائرنگ سے دو گولیاں قدرت اللہ کے سینے میں لگیں۔ انتہائی قریب سے لگنے والی گولیاں انتہائی مہلک ثابت ہوئیں اور قدرت اللہ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے مذکورہ واقعہ کی تفشیش شروع کردی ہے تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ قریبی دوست اہلکار بھی قدرت اللہ کے اس انتہائی اقدام پر حیرت زدہ اور خودکشی کی وجوہات سے لاعلم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 421286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421286/ڈی-آئی-خان-پولیس-کانسٹیبل-نے-سرکاری-گن-سے-زندگی-کا-خاتمہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org