0
Tuesday 25 Nov 2014 00:58

وزیراعظم نواز شریف کا افغان صدر اشرف غنی کو فون، بم دھماکے پر اظہار افسوس

وزیراعظم نواز شریف کا افغان صدر اشرف غنی کو فون، بم دھماکے پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا ہے اور پکتیکا میں ہونے والے دھماکے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کرکے پکتیکا میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پاکستان اور افغان عوام کو کبھی شکست نہیں دے سکتے۔ بزدلانہ کارروائیوں سے دونوں ملکوں کے عوام گھبرانے والے نہیں ہیں، دونوں ملکوں کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر جدوجہد کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افغان صدر سے خطے کی صورتحال بھی تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 421296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش