QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا لاڑکانہ میں جلسہ نہیں جلسی تھا

فاٹا سے بھاگنے والے دہشتگرد کراچی آکر یہاں چھپ رہے ہیں، قائم علی شاہ

کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے

25 Nov 2014 01:23

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے، لہٰذا سندھ میں بننے والے نئے اتحاد سے پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا سے بھاگنے والے دہشت گرد کراچی آکر یہاں چھپ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو سندھ میں بننے والے نئے اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور اس کے اچھے نتائج نکلے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان کے واقعات میں میں 65 فیصد کمی آئی ہے، لیکن فاٹا سے بھاگنے والے دہشت گرد کراچی آ رہے ہیں اور یہاں چھپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی نے شائستہ انداز میں جواب دیا، جبکہ لاڑکانہ میں جلسے کے موقع پر عمران خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی، تحریک انصاف کا لاڑکانہ میں جلسہ نہیں جلسی تھا۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے، لہٰذا سندھ میں بننے والے نئے اتحاد سے پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعلی سندھ کی تبدیلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں مختلف رائے ہو سکتی ہے، لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا، تاہم مجھے عہدے سے ہٹانا پارٹی چیئرمین کے ہاتھ میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 421300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421300/فاٹا-سے-بھاگنے-والے-دہشتگرد-کراچی-آکر-یہاں-چھپ-رہے-ہیں-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org