0
Wednesday 26 Nov 2014 11:20

عشق حسین (ع) انسان کو عظیم بنا دیتا ہے، علامہ حیدر علوی

عشق حسین (ع) انسان کو عظیم بنا دیتا ہے، علامہ حیدر علوی
اسلام ٹائمز۔ قرآن و سیرت مصطفٰی (ص) کا نچوڑ نکالا جائے تو حسین (ع) بنتا ہے، قرآن میں ذکر حسین (ع) دکھائی دیتا ہے، اللہ نے قرآن میں محبت نہیں بلکہ مودت اہل بیت (ع) کا حکم دیا، مودت اہل بیت (ع) کے بغیر مومن کا ایمان کامل نہیں ہوسکتا، ان خیالات کا اظہار اہل سنت عالم علامہ حیدر علوی نے اسلام آباد میں آئی ایس او پاکستان کے تحت یوم حسین (ع) کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم (ص) نے فرمایا کہ کہ یہ سب محمد ہیں، اول سے لیکر آخر تک تمام آئمہ (ع) آخری امام مہدی (ع) تک محمد (ص) ہیں، فرمایا میرے اہل بیت (ع) کشتی نوح کی مانند ہیں، جو اس کشتی میں سوار ہو گیا نجات پا گیا۔

سید منور حسن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علامہ حیدر علوی نے کہا کہ چاہے کوئی اپنے نام کے ساتھ سید ہی کیوں نہ لگا لے، اگر یزید کا ساتھی ہوگا تو وہ نجات نہیں پاسکتا، حضرت جون عیسائی تھے مگر حسین (ع) پر اپنی جان نچھاور کرنے کے بعد عالی مرتبہ پا گئے، عشق حسین ( ع) انسان کو عظیم بنا دیتا ہے۔ امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام نے کربلا کی دھرتی پر ایثار کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے اپنا سب کچھ دین محمدی (ص) پر قربان کر دیا، کربلا سے شام و دمشق تک جو کرب اور دکھ امام عالی مقام (ع) کے فرزند امام سید الساجدین امام زین العابدین (ع) نے جھیلے، وہ کسی دوسرے شہید نے برداشت نہیں کئے۔

سنی عالم کا کہنا تھا کہ کیسا امتی ہے وہ جو مصطفٰی (ص) پر درود تو بھیجے مگر اس کا دھیان نجف و کربلا نہ جائے، قیام امام حسین (ع) کا سبب مردہ امت تھی، ظالم، فاسق و فاجر سلطنت اسلامیہ پر قابض ہوا اور مردہ امت کے لوگوں نے سرجھکا کر اس کی بیعت کر لی، ہمارے موجود معاشرہ میں بھی دین کا مذاق اڑایا جار ہا ہے، دینی اقدار خاک میں ملائی جا رہی ہیں، اس موقع پر حسینیت کا تقاضا ہے کہ دمادم مست قلندر کہہ کر دین کی اقدار کو بچایا جائے، امام خمینی (رہ) نے اپنی کئی نسلوں کی تربیت کی، تب انقلاب کے وقت 14 سالہ جوان نے بھی قربانی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 421415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش