QR CodeQR Code

تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل اتحاد قائم کیا جائے،قاضی حسین

29 Oct 2010 13:03

اسلام ٹائمز:سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ تمام مکاتب فکر کو اکٹھا کرنے کیلئے خود تمام مسالک کے رہنماؤں کے پاس جائیں گے تاکہ متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے


لاہور:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ مساجد اور مزارات پر بڑھتے ہوئے حملوں اور دہشتگردی کی حالیہ لہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی عالمی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ملی یکجہتی کونسل کی طرز پر تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل اتحاد قائم کیا جائے۔
مرکزی جمیعت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر سے مرکز اہلحدیث میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شیعہ سنی اکٹھے ہو سکتے ہیں تو دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کو کیوں اکٹھا نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن مسلک کی بنیاد پر ہمارے درمیان جنگ چاہتا ہے،جسے ہمیں ملکر ناکام بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام مکاتب فکر کو اکٹھا کرنے کیلئے خود تمام مسالک کے رہنماؤں کے پاس جائیں گے تاکہ متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ وہ قاضی حسین احمد کی دینی قیادت کے درمیان اتحاد کی کوششوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 42146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/42146/تمام-مکاتب-فکر-کے-علماء-پر-مشتمل-اتحاد-قائم-کیا-جائے-قاضی-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org