0
Wednesday 26 Nov 2014 14:48

ہماری تحریک کا مرکز و محور دین ہونا چاہیے، ڈاکٹر تجمل نقوی

ہماری تحریک کا مرکز و محور دین ہونا چاہیے، ڈاکٹر تجمل نقوی
اسلام ٹائمز۔ امام حسین (ع) کی تحریک کا محرک عشق تھا، تحریک رسالت، تحریک کربلا اور خانوادہ اہل بیت علیہم السلام نے دین کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دیں، امام حسین (ع) نے اپنے شش ماہے علی اصغر (ع) کو قربان کر دیا، ان خیالات کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی میں منعقدہ یوم حسین (ع) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی نمائندہ ڈاکٹر تجمل نقوی نے کیا۔ یہ عشق ہی ہے جو انسان کی تحریکوں کا مرکزی محرک ہے، ہماری تحریک کا مرکز و محور بھی دین ہونا چاہیے، انسان کی ریسرچ اور ترقی کی منازل کو طے کرنا بھی دین کے گرد گھومنا چاہیے، اگر اس ریسرچ اور ترقی کا مرکز و محور دین نہ ہو تو انسان ایٹمی ہتھیار بنا ڈالتا ہے جو دنیا کی تباہی کا باعث بنتے ہیں، ہمیں علمی میدان میں بھی آگے بڑھتے ہوئے دین کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے، پی ایچ ڈی سکالر کی ریسرچ کا مقصد بھی ذات خداوندی ہو۔ ہمارے طلباء کسی بھی علمی شعبہ کو اپنے لئے باعث ہتک نہ سمجھیں، ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے ایک بہترین ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ، مجاہدت سے عبارت زندگی گزاری اور آئی ایس او کی نظریاتی بنیادیں مضبوط کیں۔
خبر کا کوڈ : 421466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش