0
Wednesday 26 Nov 2014 19:37

گلگت بلتستان کے ظالم حکمرانوں کے کڑے احتساب کا وقت آ چکا ہے، شیخ نیئر عباس

گلگت بلتستان کے ظالم حکمرانوں کے کڑے احتساب کا وقت آ چکا ہے، شیخ نیئر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے گھڑی باغ گلگت میں سیپ اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیپ اساتذہ کے مطالبات فوری طور پر منظور کئے جائیں اور گلگت بلتستان کے ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے۔ صوبائی وزراء اپنی عیاشیوں کو کم کر لیتے تو ہزاروں خاندانوں کے گھروں کے چولہے جلتے۔ حکومت نے صرف زبانی وعدوں پر پانچ سال پورے کئے، عملی طور پر گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ سیپ اساتذہ کے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو مجلس وحدت مسلمین پورے گلگت بلتستان میں تحریک چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوامی خدمت کی بجائے پانچ سال صرف اپنی عیاشیوں میں گزار لئے ہیں اب ان ظالم حکمرانوں کے کڑے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علم کی روشنی کو پھیلانے والے ہزاروں مرد و خواتین کو بے روزگار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں سیپ اساتذہ کو مستقل نہ کر سکی وہ بھلا عوام کے حقوق کا کیا دفاع کر سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی موقع ہے کہ حکومت سیپ اساتذہ کو فوری طور پر مستقل کر کے علاقے کے ہزاروں خاندانوں کو معاشی بدحالی میں مبتلا ہونے سے نجات دلوائے۔

خبر کا کوڈ : 421515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش