0
Wednesday 26 Nov 2014 20:50

غلط فتوؤں کے ذریعے انتشار پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، میر سرفراز بگٹی

غلط فتوؤں کے ذریعے انتشار پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، میر سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مشرقی بائی پاس میں پولیو ٹیم پر حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے۔ حکومت اس سلسلے میں سی سی پی او اور ڈی ایچ او کوئٹہ کی سربراہی میں دو کمیٹیاں بنا کر رپورٹ 24 گھنٹے میں اپنی تحقیقات سے صوبائی حکومت کو آگاہ کریگی۔ سکیورٹی اور دیگر حوالے سے جو بھی غفلت ہوئی ان کو بھی معاف نہیں کرینگے۔ بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ غلط سوچ رکھنے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان وار زون میں واقع ہے۔ اس لئے پولیو کی ٹیموں پر حملوں سمیت متعدد تھریٹ موجود ہیں۔ جن کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرینگے۔ پولیو ٹیموں کو سو فیصد سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جو بھی ذمہ دار ہوا ایسے قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ میڈیا نے بروقت نشاندہی کرکے حکومت کی مدد کی مرنے والے پولیو ورکرز کے خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ کسی کو بھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ پولیو ورکرز کی گھروں پر بھی جا کر صوبائی وزراء نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پھیلانے والوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ پولیو رضا کاروں کے بائیکاٹ کا علم نہیں اور نہ ہی اس بارے میں ایسی کوئی بات سامنے آئی ہے۔ پولیو مہم کل سے باقاعدہ متاثرہ علاقوں میں جاری رہے گی۔ غلط فتوؤں کے ذریعے انتشار پھیلانے والے بلوچستان کے عوام کو پہلے بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔ اب بھی ان کے یہی عزائم ہیں لیکن اس غلط سوچ کو عوام میں شعور بیدار کرکے ختم کیا جائیگا۔ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی سے متعلق بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سے قبل بھی اقدامات کئے گئے تھے لیکن واقعہ پولیو ٹیموں کی روانگی سے قبل رضا کاروں کی گاڑی پر فائرنگ کرنے سے ہوا۔ جس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ذمہ داروں نے اگر کوئی کوتاہی برتی تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ضلعی ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ جو اپنی رپورٹ 24 گھنٹوں کے اندر مرتب کرکے حکام دیگی۔
صحافی : اعجاز علی اعجاز
خبر کا کوڈ : 421544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش