QR CodeQR Code

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ جوان شہید

26 Nov 2014 21:53

اسلام ٹائمز: دہشتگردوں نے سریاب روڈ پر واقعہ ویلڈنگ کی دکان میں نذیر حسین ولد خیر محمد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید ہونے والے کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بدھ کی شام سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ ہزارہ جوان کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے سریاب روڈ پر واقعہ ویلڈنگ کی دکان میں نذیر حسین ولد خیر محمد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید ہونے والے کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے۔ یاد رہے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ، پشتون آباد، خروٹ آباد اور کچلاک دہشتگردوں کا گڑھ بن چکے ہیں اور دہشتگرد اکثر انہی علاقوں سے نکل کر آسانی سے اپنی کاروائیاں کرتے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کیجانب سے انکے خلاف کاروائی نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 421560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421560/کوئٹہ-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-شیعہ-ہزارہ-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org