QR CodeQR Code

حکمران جو مرضی کرلیں عوام ڈی چوک پہنچیں گے

30 نومبر کو ہماری جدوجہد کا فیصلہ کن دن ہوگا، دھاندلی کے متعلق بڑے ثبوت مل گئے ہیں، عمران خان

27 Nov 2014 00:00

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب میں کپتان نے کہا کہ جو دھاندلیاں کرکے آتے ہیں، کیا سمجھتے ہیں اسمبلی میں جاکر ایماندار ہوجائیں گے، مک مکا ہوا ہے، نیب کا سربراہ کسی کو نہیں پکڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کے متعلق بڑے ثبوت مل گئے ہیں، جمعے کو بڑا بم گرانے والا ہوں، 30 نومبر کو ہماری جدوجہد کا فیصلہ کن دن ہوگا، کھیل اب ختم نہیں ہوگا، آگے بڑھے گا، اسلام آباد میں آزادی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کا دن آسان نہیں ہوگا، حکمران جو مرضی کرلیں عوام ڈی چوک پہنچیں گے، ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار پندرہ الیکشن اور نئے پاکستان کا سال ہوگا، جمعے کو پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کروں گا، عمران خان نے کہا کہ میں اپنے لئے نہیں پاکستان کے لیے لڑ رہا ہوں، 30 نومبر کے جلسے میں ہمارے ساتھ ایک اور پارٹی بھی ہوگی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لئے پاکستان کا مطلب پنجاب ہے، دھاندلی کرکے اسمبلی میں جانے والا کبھی ایماندار نہیں ہوسکتا، ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، حمزہ شھباز وزارت میں رہ کر شوگر مل سے تنخواہ لیتے ہیں، جہانگیر ترین نے اسمبلی میں اپنے اثاثے ڈکلئیر کئے۔ عمران خان نے کہا کہ جو دھاندلیاں کرکے آتے ہیں، کیا سمجھتے ہیں اسمبلی میں جاکر ایماندار ہوجائیں گے، مک مکا ہوا ہے، نیب کا سربراہ کسی کو نہیں پکڑے گا، عمران خان نے کہا کہ چند خاندان امیر ہو رہے ہیں، عوام غریب تر ہو رہے ہیں، حکمرانوں نے نورا کشتی کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنایا، انہوں نے کہا کہ اگر ہم سڑکوں پر نہ نکلتے تو پانچ سال بعد اسی طرح دھاندلی ہونا تھی، میں آج اگر ان کو چیلنج نہیں کرتا تو جمہوریت نہیں آنی تھی۔


خبر کا کوڈ: 421572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421572/30-نومبر-کو-ہماری-جدوجہد-کا-فیصلہ-کن-دن-ہوگا-دھاندلی-کے-متعلق-بڑے-ثبوت-مل-گئے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org