QR CodeQR Code

سرگودہا، محرم الحرام میں 120 مقامات کی سکیورٹی غیر تسلی بخش تھی، آڈٹ رپورٹ

27 Nov 2014 11:47

اسلام ٹائمز: وزارت داخلہ کی طرف سے ریجن کے تمام ڈی سی اوز و ڈی پی اوز کو جاری مراسلہ میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں کے دفاتر، واپڈا اور گیس تنصیبات پر سکیورٹی انتظامات میں بے پناہ نقائص سامنے آئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری گئی آڈٹ رپورٹ میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ سخت احکامات کے باوجود ضلع سرگودھا کے 52، ضلع میانوالی میں 25، ضلع بھکرمیں 23 اور ضلع خوشاب میں 20 مقامات پر حفاظتی انتظامات ناقص رہے۔ ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی آڈٹ رپورٹ میں سرگودھا ریجن میں 128 اہم تنصیبات و مقامات پر کئے جانیوالے سکیورٹی انتظامات کو انتہائی ناقص اور غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی سی اوز و ڈی پی اوز کو جاری مراسلہ میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ احکامات کے باوجود سرگودھا کے 52، خوشاب کے 20، میانوالی کے 25 اور بھکر کے 23 مقامات، جن میں حساس اداروں کے دفاتر، واپڈا اور گیس تنصیبات بھی شامل ہیں، پر سکیورٹی انتظامات میں بے پناہ نقائص سامنے آئے۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کی تمام تر توجہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں اور مجالس کو لاحق خطرات کی جانب مبذول رہتی ہے، نفری کم ہونے کی وجہ سے دیگر حساس مقامات اور تنصیبات کی سیکورٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 421635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421635/سرگودہا-محرم-الحرام-میں-120-مقامات-کی-سکیورٹی-غیر-تسلی-بخش-تھی-آڈٹ-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org