QR CodeQR Code

کرپشن اور حکمرانوں کی عیاشیوں نے ملک کو تباہ کر دیا، ڈاکٹر یونس دانش

27 Nov 2014 18:55

صحافی : سید ظفر حیدر

اسلام ٹائمز: حیدرآباد میں مختلف وفود سے ملاقات میں جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ حکمران عوام کی مشکلات حل کرنے کیبجائے سیر و تفریح میں لگے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر یونس دانش نے کہا ہے کہ نفرت اور تعصب کی آگ بھڑکانے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے، ملک و قوم کی تقدیر انقلاب نظام مصطفیٰ سے ہی بدلی جا سکتی ہے، کرپشن اور حکمرانوں کی عیاشیوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں ہونے والے صوبائی انقلاب نظام مصطفیٰ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے۔ ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ قوم بے روزگاری، غربت اور اور مہنگائی کی وجہ سے سخت مشکل میں گرفتار ہے، جبکہ حکمران عوام کی مشکلات حل کرنے کی بجائے سیر و تفریح میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ اور داخلہ پالیساں ناکام ہو چکی ہیں، قوم کو ریلیف دیا جائے، حکمران قیام امن کے لئے حکمران داخلی اور خارجی امور پر توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام مصطفیٰ سے ہی ملک اور قوم کی قسم بدلی جا سکتی ہے، ملک میں انقلاب نظام مصطفیٰ کیلئے جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی بے مثال قیادت میں جدوجہد کر رہی ہے، سندھ بھر کے خادمین کا 14 دسمبر کو حیدرآباد میں تربیتی کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے، جو انقلاب نظام مصطفیٰ کی جدوجہد کو پروان چڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 421739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421739/کرپشن-اور-حکمرانوں-کی-عیاشیوں-نے-ملک-کو-تباہ-کر-دیا-ڈاکٹر-یونس-دانش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org