QR CodeQR Code

حیدرآباد میرا برتھ پلیس ہے وہاں کبھی بھی یونیورسٹی بننے کی مخالفت نہیں کی ہے، پیر مظہرالحق

27 Nov 2014 20:44

صحافی : میثم عابدی

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں پی پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی نفرتوں کی سیاست نہیں کی ہے اور نہ ہی شہری علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابقہ سینئر صوبائی وزیر سندھ پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ حیدرآباد میرا برتھ پلیس ہے وہاں کبھی بھی یونیورسٹی بننے کی مخالفت نہیں کی ہے، ایم کیو ایم کے دوستوں کو یہ یاد ہونا چاہیئے میں سندھ اسمبلی کے فلور پر بھی یہ وضاحت دے چکا ہوں۔ اپنے جاری کردہ پریس بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں نے پرانے اشو کو اٹھا کر پریس کانفرنس کی ان کو حقائق کا شاید پتہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرنے سے منع نہیں کیا تھا اور نہ ہی اسے اعلان کرنا تھا البتہ ایم کیو ایم کے دوستوں نے فلیلی کالج کو یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جو ناممکن تھا کیونکہ وہاں یونیورسٹی کے لیے زمین نہیں تھی جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت یونیورسٹی بنانے کے لیے کم از کم12 ایکڑ زمین درکار ہوتی ہے۔

پیر مظہرالحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دوست لطیف آباد12 نمبر میں یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جہاں حیدرآباد کے دیگر لوگ مستفید نہیں ہوسکیں گے جبکہ جیم خانہ حیدرآباد کے پیچھے گورنمنٹ کی زمین موجود ہے اور یونیورسٹی بنانے کا پروپوزل بھی موجود ہے وہاں یونیورسٹی بننے سے پورا حیدرآباد اور علاقہ مکین بھی مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دوست پرانے اشو کو اچھال کر سیاست کرنے سے گریز کریں سندھ میں رہنے والے تمام سندھی ہیں اس لیے تعصب کی سیاست سے گریز کیا جائے پیپلز پارٹی نے کبھی بھی نفرتوں کی سیاست نہیں کی ہے اور نہ ہی شہری علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔


خبر کا کوڈ: 421771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421771/حیدرآباد-میرا-برتھ-پلیس-ہے-وہاں-کبھی-بھی-یونیورسٹی-بننے-کی-مخالفت-نہیں-پیر-مظہرالحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org