QR CodeQR Code

گورنر سندھ عشرت العباد کا کراچی کے علاقے کورنگی میں کانگو وائرس سے دو افراد کی ہلاکت کا نوٹس

27 Nov 2014 21:05

صحافی : میثم عابدی

اسلام ٹائمز: گورنر سندھ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں اس موذی مرض سے متعلق فوری طور پر آگاہی مہم شروع کرے تاکہ لوگ مرض کی ابتدائی علامات کے فوری بعد اپنا علاج کراسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کانگو وائرس سے دو افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں اس موذی مرض سے متعلق فوری طور پر آگاہی مہم شروع کرے تاکہ لوگ مرض کی ابتدائی علامات کے فوری بعد اپنا علاج کراسکیں، ساتھ ہی صوبے کے تمام اسپتالوں میں مرض سے متعلق ادویات کو بھی یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 421779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421779/گورنر-سندھ-عشرت-العباد-کا-کراچی-کے-علاقے-کورنگی-میں-کانگو-وائرس-سے-دو-افراد-کی-ہلاکت-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org