QR CodeQR Code

دہشتگردی سے زندہ قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا، سیف اللہ چٹھہ

27 Nov 2014 22:41

اسلام ٹائمز: بولان کالج کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او ہمیں مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔ ہمیں کوئی مشکل نہیں۔ حکومت اپنے وسائل سے پولیو مہم کو چلانے کیلئے پرعزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ بزدلانہ کاروائیوں سے زندہ قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ ہم پولیو کے خاتمہ کے لیے تمام وسائل فراہم کر رہے ہیں کہ ٹارگٹ حاصل کیا جا سکے۔ گذشتہ روز پولیو ورکروں کے ساتھ پیش آنے والے واقع کے بعد وزیراعلٰی بلوچستان سمیت تمام بیوروکریسی اور انتظامیہ نے مل بیٹھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے اپنے بچوں کے مسقتبل کو محفوظ بنانے کیلئے مہم کو کامیاب کرنا ہے۔ یہ مہم پورے جوش اور جذبہ سے جاری رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او ہمیں مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔ ہمیں کوئی مشکل نہیں۔ حکومت اپنے وسائل سے پولیو مہم کو چلانے کیلئے پرعزم ہے۔ محکمہ صحت کا عملہ اور رضا کار جس دیدہ دلیری سے کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ کیونکہ ہم زندہ قوم ہے۔ دلیر اور زندہ قوم کے لوگ بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہوتے۔ ہم بہتر حکمت عملی اور کاوشوں سے اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرلیں گے۔


خبر کا کوڈ: 421788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421788/دہشتگردی-سے-زندہ-قوم-کے-حوصلوں-کو-پست-نہیں-کیا-جاسکتا-سیف-اللہ-چٹھہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org