0
Thursday 27 Nov 2014 22:37
حکومت حکم امتناعی کے سہارے 5 سال پورے کرنا چاہتی ہے

عمران خان کا انتخابی دھاندلی کے ثبوت کل میڈیا کے سامنے پیش کرنیکا اعلان

عمران خان کا انتخابی دھاندلی کے ثبوت کل میڈیا کے سامنے پیش کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل دھاندلی کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ ایک ایک حلقے کا بتاوں گا کیسے دھاندلی کی گئی؟، ان کا کہنا تھا کہ جب تک نواز شریف اور آصف زرداری بیٹھے ہیں ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوسکتی۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں دھاندلی نہ کی ہوتی تو چار حلقے کھول دیتے، دھاندلی کا میچ ملکر فکس کیا گیا، عدالتوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت حکم امتناعی کے سہارے پانچ سال پورے کرنا چاہتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلاول نجی طیارے اور ہیلی کاپٹر میں گھومتے ہیں، ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔؟ آصف زرداری کاغذ کا ٹکڑا دکھا کر پارٹی کے چیئرمین بن گئے، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران 30 نومبر کے دن سے ڈرے ہوئے ہیں، کل بروز جمعہ کو پریس کانفرنس کے بعد اتوار تک کنٹینر پر ہی رہوں گا، عطاءاللہ عیسی خیلوی کا نیا ترانہ بھی سنوائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 421807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش