0
Friday 28 Nov 2014 04:10

ڈی آئی خان میں وزیر اعلٰی کی آمد، سکیورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات

ڈی آئی خان میں وزیر اعلٰی کی آمد، سکیورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ڈیرہ اسماعیل خان آمد کے موقع پر میونسپل کمیٹی ڈیرہ نے سرکلر روڈ اور کچہری کے روڈ کو چمکا کر رکھ دیا۔ وزیراعلٰی کے راستوں کے پولیس نے سکیورٹی کے پیش نظر عوام کیلئے بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اطلاعات مشتاق غنی، وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور وزیر صحت شہرام ترکئی اور خیبر پختونخوا کی کابینہ کے اراکین اور ممبران اسمبلی بذریعہ ہیلی کاپٹر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے، جہاں انہوں نے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ ان کی آمد کے موقع پر میونسپل کمیٹی نے شہر کے سرکلر روڈ اور کچہری روڈ کو مکمل طور پر صاف کرکے صبح سویرے ہی سڑک کے کنارے پر آرٹیفیشل پودے بھی سجا دیئے۔ جس سے ہر طرف صفائی ہی صفائی نظر آرہی تھی۔ صفائی کے انتظامات دیکھ کر عوام نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وزیر اعلٰی مہینے میں کم از کم ایک دفعہ ڈی آئی خان کا دورہ ضرور کریں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ڈیرہ وقار علی خان، ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر رکھے تھے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ڈیرہ آمد پر ان کے راستوں کو سکیورٹی کے پیش نظر عوام کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 421828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش