QR CodeQR Code

موجودہ حکومت کا گلگت بلتستان کے ساتھ رویہ سمجھ سے بالا تر ہے، مہدی شاہ

28 Nov 2014 08:44

اسلام ٹائمز: پرنٹ میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ہم نے پروازوں میں اضافے کا مطالبہ کیا انہوں نے بند کر دیں۔ اس کے باوجود گلگت بلتستان حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ مہدی شاہ نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت گلگت بلتستان میں نگران حکومت چاہتے ہیں، دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی قومی مالیاتی کمیشن میں نمائندگی دیکر این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ دیا جائے، بھارت اور امریکہ سمیت کئی ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان چین کو تیس سالہ لیز پر دینے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، حکومت نے دورہ چین پر اعتماد میں نہیں لیا، وزیراعظم کی گلگت بلتستان سے متعلق ہدایات کو کوئی نہیں مانتا۔ ایک روزنامہ کے ساتھ انٹرویو میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا گلگت بلتستان کے ساتھ رویہ سمجھ سے بالا تر ہے، ہم نے پروازوں میں اضافے کا مطالبہ کیا انہوں نے بند کر دیں۔ اس کے باوجود گلگت بلتستان حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 421841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421841/موجودہ-حکومت-کا-گلگت-بلتستان-کے-ساتھ-رویہ-سمجھ-سے-بالا-تر-ہے-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org