0
Friday 28 Nov 2014 17:05

بھارتی حکوت کا عراق میں اپنے لاپتہ شہریوں کی تلاش کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

بھارتی حکوت کا عراق میں اپنے لاپتہ شہریوں کی تلاش کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے عراق میں اپنے لاپتہ شہریوں کی تلاش کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اطلاعات کے مطابق بھارت کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ روز نئی دہلی میں بتایا کہ عراق میں لاپتہ ہونے والے شہریوں کی تلاش کیلئے کوششیں ترک نہیں کی گئی ہیں اور ہم مایوس نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 6 ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ لاپتہ ہونے والے بھارتی شہری زندہ ہیں اس کے علاوہ ہمارے پاس تحریری پیغامات بھی ہیں جن کے مطابق یہ افراد ابھی تک زندہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ’’امید‘‘ کی خاطر ہم تلاش کی کوشش جاری رکھیں گے، واضح رہے کہ عراق میں 40 کے قریب بھارتی شہری لاپتہ ہیں، چند روز قبل لاپتہ ہونے والے ایک یرغمالی منظر عام پر آیا جو اغواکاروں کے قبضے سے بھاگنے میں کامیاب ہوا تھا، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مغویوں کو ایک باغ میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے تاہم بھارتی حکومت نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 421912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش