QR CodeQR Code

پشاور، غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والے 4 افراد گرفتار

28 Nov 2014 17:17

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد بھتا خوروں اور کالعدم تنظیموں کوموبائل فون کی سمز فروخت کرتے ر ہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے درجنوں غیر رجسٹرڈ سمز بھی برآمد ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے پشاور کے مختلف علاقوں سے غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمان بھتا خوروں اور کالعدم تنظیموں کو بھی سمز فروخت کرتے رہے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جمرود اور چارسدہ روڈ پر غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والے چار افراد کو گرفتارکیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد بھتا خوروں اور کالعدم تنظیموں کوموبائل فون کی سمز فروخت کرتے ر ہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے درجنوں غیر رجسٹرڈ سمز بھی برآمد ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 421916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421916/پشاور-غیر-رجسٹرڈ-سمز-فروخت-کرنے-والے-4-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org