0
Friday 28 Nov 2014 17:52

کراچی کی ملیر جیل سے 35 بھارتی ماہی گیر قیدی رہا کردیئے گئے

کراچی کی ملیر جیل سے 35 بھارتی ماہی گیر قیدی رہا کردیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 35 بھارتی ماہی گیروں کو آج رہا کردیا گیا۔ آنکھوں میں خوشی کے آنسو لئے ماہی گیر اپنے دیس کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ بہتا پانی تو سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتا ہے لیکن پھر بھی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں ماہی گیر اکثر قید کردیئے جاتے ہیں، اکثر پاکستانی ماہی گیر بھارت میں اور بھارتی ماہی گیر پاکستان کی جیلوں کے قیدی بن جاتے ہیں، ایسے ہی 35 ماہی گیروں کو پیار، محبت اور خلوص کے جذبات کے ساتھ ملیر جیل سے رہا کردیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ان قیدیوں کی رہائی کے بعد بھی 424 قیدی موجود ہیں، 148 سزا یافتہ ہیں جبکہ 61 کے مقدمات عدالتوں میں ہیں۔ محمد فہیم نامی بھارتی شہری کو بھی رہا کردیا گیا۔ ماہی گیروں کو ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے 10 ہزار روپے فی کس اور کپڑے، جوتے اور کھانے پینے کی اشیا سمیت ضرورت کی دیگر اشیا بھی دئیے گئے۔ بھارتی قیدیوں کو 2 بسوں کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر روانہ کردیا گیا ہے جہاں انہیں پر بھارتی سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
صحافی : میثم عابدی
خبر کا کوڈ : 421931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش