0
Friday 28 Nov 2014 23:43

موجودہ نظام ،جنرل اور فوج قوم کو بحرانوں سے نجات نہیں دلا سکتی ہے، لیاقت بلوچ

موجودہ نظام ،جنرل اور فوج قوم کو بحرانوں سے نجات نہیں دلا سکتی ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ''دارالسلام '' دفتر جماعت اسلامی ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان بہت بڑے گھمبیر مسائل کا شکار ہے اور مطالبات سے بحران ختم ہونے والا نہیں ہے۔ ملک پر مٹھی بھر اشرافیہ قابض ہیں۔ موجودہ نظام، جنرل اور فوج قوم کو بحرانوں سے نجات نہیں دلا سکتی ہے۔ نہ ہی غربت، بے روزگاری، بد امنی کا سایہ ختم کرسکتی ہے۔ جماعت اسلامی منظم جماعت ہے جس کے پاس اہل قیادت ہے، ملک کوبحرانوں سے نجات بھی جماعت اسلامی ہی دلا سکتی ہے۔ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ سیاسی بحران کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ سیاسی جرگہ نے مذاکرات کے ذریعے ان مسائل کے حل کی کوشش کی اور اب بھی مذاکرات کے ذریعے ہی اس مسئلے کا حل تلاش کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کو فی الفورتعینات کیا جائے اور انتخابی اصلاحات نافذ کی جائیں۔ نوازشریف اس حوالے سے فوری پیش رفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخصیت کو گو نہیں ہونا چاہئے بلکہ سٹیٹس کو گو ہونا چاہئے اسی میں ہی پائیدار تبدیلی آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے حکمران لسی نہیں بھنگ پی کر سو رہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگرپارٹی رہنما پرویز خٹک اور اعجاز چودھری اسلام آباز میں تحریک انصاف کے جلسہ میں جماعت اسلامی کی شرکت بارے منصورہ آئے تھے آج جماعت اسلامی کے قائدین اپنے اراکین کی ماورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی۔
                                              
                                                                                                                                                
                                                                                                                                           
   
صحافی : سید محمد ثقلین
خبر کا کوڈ : 421981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش