QR CodeQR Code

حکومت نے انتخابی اصلاحات سمیت کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کیا، سراج الحق

28 Nov 2014 23:48

اسلام ٹائمز: کے پی کے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات، کمیشن کے قیام اور دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے وعدوں پر سنجیدگی سے پیشرفت نہیں کی۔ جس کے باعث حالات سنگینی کیجانب بڑھے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات سمیت کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، نہ ہی عمران خان کی تجویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی حکومت آنکھیں بند کرکے سمجھ رہی ہے کہ سب اچھا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات، کمیشن کے قیام اور دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے وعدوں پر سنجیدگی سے پیش رفت نہیں کی۔ جس کے باعث حالات سنگینی کی جانب بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عمران خان اور جماعت اسلامی کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر مثبت ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ووٹر کا اعتماد بیلٹ بکس پر بحال کرنا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 421982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421982/حکومت-نے-انتخابی-اصلاحات-سمیت-کوئی-وعدہ-بھی-پورا-نہیں-کیا-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org