0
Saturday 30 Oct 2010 11:03

شاہ محمود قریشی کے ایرانی ایٹمی پروگرام پر بیان کا جائزہ لے رہے ہیں،ایرانی سفیر

شاہ محمود قریشی کے ایرانی ایٹمی پروگرام پر بیان کا جائزہ لے رہے ہیں،ایرانی سفیر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاءاﷲ شاکری نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہاورڈ یونیورسٹی میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جو ریمارکس دیئے ہیں،ان سے ہمیں دکھ ہوا ہے۔گزشتہ شام یہاں ترکی کے قومی دن کے استقبالیہ میں ”نوائے وقت“ سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ اس بیان کا جائزہ لے رہی ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کن حالات پر بیان دیا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ جب کوئی دوست ملک اس طرح کی بات کرتا ہے تو زیادہ دکھ ہوتا ہے۔ایرانی سفیر سے پوچھا گیا کہ ایران نے کیا اس بیان پر کوئی احتجاج کیا ہے تو ایرانی سفیر نے کہا کہ اس بیان کا جائزہ لے رہے ہیں،جہاں تک ایران کے ایٹمی پروگرام کا تعلق ہے،جتنے بیانات بھی دیئے جائیں ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ جب پاکستان نے ایٹمی تجربہ کیا تو ایران کے وزیر خارجہ وہ پہلے وزیر خارجہ تھے،جنہوں نے پاکستان کے ایٹمی تجربات کا خیرمقدم کیا تھا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ خود پاکستان میں وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 42202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش