QR CodeQR Code

سندھ حکومت پر بابر غوری کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، قائم علی شاہ

29 Nov 2014 14:56

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے سینیٹر بابر غوری نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے شہری آبادی کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالیں جب کہ صوبے میں تعصب پر مبنی فیصلوں سے عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، سندھ پبلک سروس کمیشن کل بھی بااختیار تھا اور آج بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کل بھی بااختیار تھا اور آج بھی ہے تاہم سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو گریڈ 16 تک بھرتیوں کا اختیار ہے لیکن جو الزامات ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے سندھ میں بھرتیوں پر لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے سینیٹر بابر غوری نے کہا تھا کہ سندھ کی شہری آبادی کو سرکاری ملازمتوں کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے بلکہ پیپلز پارٹی نے شہری آبادی کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالیں جب کہ صوبے میں تعصب پر مبنی فیصلوں سے عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 422111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/422111/سندھ-حکومت-پر-بابر-غوری-کی-جانب-سے-لگائے-گئے-الزامات-بے-بنیاد-ہیں-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org